سینئر اداکار منظر صبہائی اور سینئر اداکارہ ثمینہ احمد 4 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ سوشل میڈیا پر تو جوڑے کی تصویریں اور شادی کے حوالے سے خبریں وائرل ہورہی ہیں تاہم جوڑے کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے آئی اور نہ ہی تردید۔11 فروری 1950 کو کراچی میں پیدا ہونے والی ثمینہ احمد کی اس سے قبل فلم ڈائریکٹر فرید احمد سے شادی ہوئی تھی جو 1993 میں انتقال کرگئے۔ان کے مشہور ڈراموں میں الف نون، بول میری مچھلی، انگار وادی، پانی جیسا پیار، آخری بارش، فیملی فرنٹ، دھوپ میں ساون، تعلق، نور بانو، میرے ہمدم میرے دوست اور دیگر شامل ہیں۔دوسری جانب منظر صہبائی بھی پاکستان کی فلموں اور ڈراموں کے سینئر اداکار ہیں اور نامور شاعر سرمد صہبائی کے بھائی ہیں۔منظر صہبائی نے پاکستانی فلموں بول، زندہ بھاگ اور ماہِ میر میں اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے۔
تبصرے بند ہیں.