ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے والد ڈاکٹر اشوک چوپڑا طویل علالت کے بعد آج چل بسے۔ ڈاکٹر اشوک چوپڑا 2008 سے کینسر کے مرض پر مبتلا تھے اور گزشتہ کئی روز سے انتہائی تشویشناک حالت میں ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھے اور اس دوران بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی اپنی تمام تر مصروفیات ترک کرکے اپنے والد کی تیمارداری کے لیے اسپتال میں موجود رہیں۔ ڈاکٹر اشوک چوپڑا کے انتقال پر بپاشا باسو، ڈپیکا پڈوکون اور آشا بوشلے سمیت بالی ووڈ سے وابستہ کئی شخصیات نے سماجی ربطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغامات ميں گہر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.