کراچی: ماضی کی مقبول ادکارہ زیبا نے کہا کہ دراصل ہم میں اپنے اوپر اعتماد نہیں رہا۔ اسی وجہ سے ہم ناکامی کی طرف جارہے ہیں ماضی میں پاکستانی فلموں نے بھارتی فلموں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کامیابی حاصل کی لیکن آج ہم معلوم نہیں کیوں بھارتی فلموں سے خوف زدہ دکھائی دیتے ہیں ہمارے پاس بہترین ٹیلنٹ موجود ہے اچھے موضوعات کی کمی نہیں اگر ہم کہانی پر توجہ دیں تو اچھی فلمیں بنا سکتے ہیں یہ بات انھوں نے گزشتہ دنوں ایک تقریب سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہا ماضی میں بہت اچھی اور معیاری فلمیں بنا کرتی تھیں لوگ سنیمائوں پر آکر بھر پور انجوائے کرتے تھے ۔لیکن غیر معیاری فلموں نے فلم بینوں کو سنیما سے دور کردیا فنکاروں میں اب وہ ذوق وشوق نظر نہیں آتا ہم جب کام کرتے تھے تو ہماری پوری توجہ فلم کا وہ کردار ہوتا تھا جو ہمیں دیاجاتا تھا، اسٹوڈیو اگر ویران ہوگئے تو اس کے ذمے دار کوئی اور نہیں فلم انڈسٹری کے لوگ ہی ہیں ان غلطیوں اور کوتاہیوں کو سامنے رکھ کر اگر دوبارہ سے کام شروع کیا جائے تو بہتری ضرور أسکتی ہے اچھی فلمیں بنانے والے لوگ آج بھی موجود ہیں ان لوگوں سے کہوں گی جنھوں نے فلم انڈسٹری سے منہ موڑ لیا وہ وہ واپس آکر اس انڈسٹری کا کھویا ہوا مقام واپس لانے میں اپنا کردار ادا کریں
تبصرے بند ہیں.