صباء قمر کا ’’دوراہا‘‘کے ری میک میں کام کرنے سے انکار

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری پر برسوں راج کرنیوالے اداکار وحید مراد کی شہرہ آفاق فلم ’’دوراہا‘‘کے ری میک میں صباء قمر نے اپنی دیگر فنّی مصروفیات کی بنا پر کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ فلمساز سہیل کاشمیری ان کو کاسٹ کرنے کے لیے خصوصی طور پرلاہور آئے تھے۔ واضح رہے کہ فلم میں مرکزی کردارکے لیے وحید مراد مرحوم کے صاحبزادے عادل مراد سے بات چیت چل رہی ہے لیکن تاحال عادل مراد نے بھی فلم میں کام کی حامی نہیں بھری ہے۔

تبصرے بند ہیں.