Latest National, International, Sports & Business News

عمران ہاشمی عمائمہ کی بے قاعدگی سے عاجز آگئے

 

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی اداکارہ عمائمہ ملک کی بے قاعدگی سے عاجز آ گئے، عمائمہ ملک جو ان دنوں بالی ووڈ کی ایک فلم کی شوٹنگ کر رہی ہیں، فلم میں ان کے مدمقابل عمران ہاشمی کام کر رہے ہیں ۔ عمائمہ ملک ہمیشہ فلم کی شوٹنگ کیلئے دیر سے پہنچتی ہیں جبکہ عمران ہاشمی انڈسٹری میں وقت کی پابندی کے حوالے سے مشہور ہیں۔ اب وہ عمائمہ کے ہمیشہ دیر سے شوٹنگ پر پہنچنے کی عادت سے عاجز آ گئے ہیں اور اب انہوں نے اداکارہ کو اپنا غصہ بھی دکھانا شروع کر دیا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.