ڈاکومنٹری فلم دی سکوائر نے ڈائریکٹرز گلڈ ایوارڈ جیت لیا

یویارک: امریکا کے ڈائریکٹر گلڈ ایوارڈ کی بہترین ڈاکومینٹری فلم کا ایوارڈ مصری فلم ”دی سکوائر” نے جیت لیا۔ مصر کے التحریر اسکوائر پر سال 2011 میں شروع ہونے والی انقلابی تحریک نے جہاں مصر کا سیاسی اور انتظامی منظر نامہ تبدیل کیا وہیں پر فلمی دنیا میں بھی نام پید ا کیا اور ڈائریکٹر گلڈ ایوارڈ اپنے نام کیا۔ مصر کی انقلابی تحریک پر مبنی فلم ”دی سکوائر” کے مقابلے میں دی ایکٹ آف کلنگ، اسٹوریز وی ٹیل اور کریش ریل شامل تھیں۔ خاتون ڈائریکٹر نے یہ ایوارڈ ان تمام افراد کے نام کیا، جنھوں نے انقلابی تحریک میں کردار ادا کیا۔

 

تبصرے بند ہیں.