عالیہ بھٹ فلم ہائی وے کی ریلیز سے پہلے نروس ہو گئیں

بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی اگلی فلم ”ہائی وے” کی ریلیز سے پہلے نروس ہو گئیں۔

ممبئی: () بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی بیٹی اور اداکارہ پوجا بھٹ کی چھوٹی بہن گزشتہ برس اپنی پہلی فلم ”سٹوڈنٹ آف دا ایئر”سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں اب انکی دوسری فلم ”ہائی وے” اگلے برس اکیس فروری کو ریلیز ہو گی۔ اسکی تشہیری مہم کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عالیہ نے کہا جب تک فلم ریلیز نہیں ہو جاتی انکی گھبراہٹ دور نہیں ہو گی۔ ہدائتکار امتیاز علی کی اس فلم میں رندیپ ہودا بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی شوٹنگ بھارت کی چھ ریاستوں میں ہوئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.