Latest National, International, Sports & Business News

ابھی تک کنواری ہوں کبھی کسی سے جنسی تعلق قائم نہیں کیا، راکھی ساونت

ممبئی: بالی ووڈ آئٹم گرل راکھی ساونت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آج تک کسی بھی شخص کے ساتھ جسمانی تعلق قائم نہیں کیا۔ بھارتی اخبار کو انٹرویو میں راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ایسی مڈل کلاس فیملی میں آنکھ کھولی جہاں زندگی گزارنے کے حوالے سے کافی سخت اصول ہیں، میرے والد جو کہ پولیس اہلکار تھے نے مجھے ہمیشہ یہی کہا کہ تم جو بھی کرنا چاہتی ضرور کرو مگر شادی کے بعد، اس لئے میں جب بھی شادی کروں گی تو اپنے شوہر کے ساتھ ہی ایسا تعلق قائم کروں گی۔ جب راکھی ساونت سے پوچھا گیا کہ ان کی بات پر یقین کرنا کافی مشکل ہے کیونکہ ان کا اپنے بوائے فرینڈ ابھیشیک اوستھی کے ساتھ کافی قریبی تعلق قائم رہا تو بالی ووڈ آئٹم گرل کا کہنا تھا کہ ان کا ایک عدد بوائے فرینڈ ضرور تھا مگر اس حوالے سے ان کے اصول بھی مختلف تھے، مجھے ابھیشیک سے دوستی کے دوران اس کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے کا موقع ہی نہیں ملا، آپ میرے ریکارڈ سے دیکھیں کہ میں اپنے کام میں اتنی مصروف رہی کہ بوائے فرینڈ کے ہوتے ہوئے بھی اس سے کبھی جنسی تعلق قائم نہیں کیا۔ راکھی کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی اس قسم کا تعلق قائم کریں گی تو اپنی ذات کے لیے کریں گی مگر کبھی کوئی پروجیکٹ حاصل کرنے کے لیے ایسا نہیں کریں گی۔

تبصرے بند ہیں.