امریکی صدر کی پینٹاگون کو شام میں فوجی کارروائی کا دائرہ کار بڑھانے کی ہدایت

واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما نے پینٹاگون کو شام میں فوجی کارروائی کا دائرہ کار بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق صدر باراک اوباما نے پینٹاگون کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ شام کے خلاف فوجی کاروئی کا دائرہ وسیع کرنے کی منصوبہ بندی کریں، اخبار کے مطابق صدر اوباما نے یہ فیصلہ خفیہ ایجنسی کی جانب سے دی گئی رپورٹ کے بعد کیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی کانگریس میں شام کے خلاف قرارداد کی منظوری تک کے وقت کو موقع غنیمت جانتے ہوئے شامی صدر بشرالاسد اور فوج کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیروں کو محفوظ مقامات تک منتقل کر رہے ہیں۔ اوباما انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئی حکمت عملی کے مطابق امریکی اور فرانسیسی جنگی جہاز شام میں ایسی اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گیں جہاں کیمیائی ہتھیار تیار کیے جارہے ہیں، جبکہ دفاعی تجزیہ کاروں کے کہنا ہے کہ امریکا کی یہ حکمت عملی در حقیقت فوج کو باغیوں کے مقابلے میں کمزور بنانے کی ایک کوشش ہے۔

تبصرے بند ہیں.