سلومیاں نے جيكولين فرنينڈس کی اردو صحیح کرانے کیلئے استاد مقرر کردیا

ممبئی: دبنگ خان نے جيكولين فرنينڈس کی اردو صحیح کرانے کے لئے ایک اردو کا استاد مقرر کردیا ہے۔ بالی ووڈ کے دبنگ خان نے اپنی نئی فلم کی ہيروئن جيكولين فرنينڈس كے لئے اردو کے استاد کی خدمات حاصل کرلیں، فلم مرڈر كے سيكوئل سے بالی ووڈ ميں قدم ركھنے والی حسين اداكارہ جيكولين فرنينڈس سلمان خان كے ساتھ نئی آنے والی فلم “کک” میں بطور ہيروئن جلوہ گرہوں گی، جيكولين نے فلم ميں اپنے كردار میں حقيقت كا رنگ بھرنے كے لئے نہ صرف 8 كلو وزن بڑھا ليا ہے بلكہ دبنگ خان كے مشورے پر اردو زبان بھی سيكھنا شروع كردی ہے، جيكولين كا كہنا ہے كہ اردو پڑھنا ان كے لئے آسان نہيں ليكن وہ اردو زبان سيكھنے كے لئے پرعزم ہيں۔

تبصرے بند ہیں.