Latest National, International, Sports & Business News

ون پاؤنڈ فش گانے سے شہرت پانے والے شاہد نذیر کے نادہندہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور: ون پاؤنڈ فش گانے سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار شاہد نذیر کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔ ایک نجی کمپنی نے شاہد نذیر کے خلاف بینکنگ کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ شاہد نذیر نے کمپنی سے قرض کے طور پر 66 لاکھ روپے لئے لیکن انہوں نے یہ پیسے واپس نہیں لوٹائے، کمپنی کی جانب سے درخواست دائر ہونے کے بعد بینکنگ کورٹ نے شاہد نذیر کو طلب کیا تھا لیکن وہ کورٹ میں پیش نہیں ہوئے اس لئے بینکنگ کورٹ نے ان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے۔

تبصرے بند ہیں.