Latest National, International, Sports & Business News

سلمان خان کی ڈیزی شاہ سے دوستی کے چرچے

الی ووڈ دبنگ خان سلمان اپنی فلموں میں نئی ہیروئنیں متعارف کروانے کے لیے مشہور ہیں اور اکثر ان کے ساتھ ان کے اسکینڈل بھی سامنے آ جاتے ہیں۔ آجکل ممبئی کی فلم نگری میں ایک بار پھر سلمان کی نئی اداکارہ ڈیزی شاہ کے ساتھ دوستی کی خبریں گردش کر رہی ہیں وہ ان دن اپنی آنے والی فلم’’مینٹل‘‘کی لیڈنگ لیڈی ڈیزی شاہ کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں۔ ان کی دوستی کے چرچے ہونے لگے ہیں ۔بالی ووڈ ذرائع کے مطابق فلم ’’مینٹل‘‘ کی شوٹنگ پونے میں جاری ہے۔ شوٹنگ کے بعد فارغ وقت میں سلمان کو ڈیزی کے ہمراہ دیکھا جاتا ہے۔ عینی شاہدوں کے حوالے سے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سلمان انھیں سائیکل چلانا سکھاتے ہیں اور دونوں لمبی واک بھی کرتے نظر آ رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.