Latest National, International, Sports & Business News

کیرا نائٹلی نے راک موسیقارجمیز رائی ٹون سے شادی کرلی

خوبرو برطانوی اداکارہ کیرا نائٹلی نے اپنے بوائے فرینڈ راک موسیقار جمیز رائی ٹون سے شادی کرلی ہے۔ کیرا نائٹلی اور جمیز رائی ٹون کی شادی کی تقریب فرانس کے جنوب میں واقع گاؤں مازان کے ٹاؤن ہال میں انتہائی خاموشی اور سادگی کے ساتھ انجام پائی۔ شادی میں جوڑے کے خاندان کے افراد کے علاوہ صرف چند قریبی دوست مدعو تھے۔ نائٹلی نے دو ہزار پانچ میں ریلیز ہونے والی فلم پرائڈ اینڈ پریجوڈس میں مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اس کے لئے وہ آسکر ایوارڈ کے لئے بھی نامزد ہوئیں تھیں۔ جبکہ ان کے دولہا رائیٹون برطانوی انڈی بینڈ کلیکس کے رکن ہیں۔

تبصرے بند ہیں.