دوسرا ون ڈے، زمبابوے نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

۔بولاوایو میں زمبابوے نے بنگلہ دیش کو دوسرے ایک روزہ میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔ سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں پردو سو باون رنز اسکور کئے۔عبدا لرزاق نے تریپن اور ناصر حسین چھتیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ایلٹن چیگم بورا نے تین وکٹیں حاصل کی۔ زمبابوے نے دو سو تریپن رنز کا ہدف اڑتالیسویں اوور میں پورا کرکے میچ چھ وکٹوں سے جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کر لی۔

تبصرے بند ہیں.