ممبئی: بھارتی اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ 100سال مکمل ہونے پر بالی وڈ میں کام کرنے والوں کے لیے یہ خوشی کاموقع ہے۔ انھوں نے کہا کہ سو سالہ تاریخ میں ہر طرح کی فلمیں بنائی گئی ہیں سو سال بعد بالی وڈ آج بھی جوان ہے ۔نئے ٹیلینٹ کو آگے لایا جارہا ہے ادھربالی وڈ کو اس سال ہوگئے ہیں پورے سوسال سوسالہ بوڑھی بالی وڈ آج بھی اپنے سنہرے ماضی کے ساتھ نئی نسل کو متاثر کررہی ہے فلم بمبے ٹاکیز میں چار کہانیاں دکھائی جائیں گی جس میں عام لوگ اور فلمی دنیا کا ملاپ دکھایا جائے گا۔ فلم بمبے ٹاکیز میں چار شارٹ فلمز ہیں جنھیں بالی وڈ کے چار مشہور ڈائریکٹرز انوراگ کشپ دبارکرکرن جوہر اور زویا اختر نے ڈائریکٹ کیا ہے فلم میں امیتابھ بچن رانی مکھرجی پری بنی کترینہ کیف اور نوا الدین صدیقی کے ساتھ دیگرایکٹرز بھی شامل ہیں سنیما کی 100سالہ کہانی فلم بامبے ٹاکیز 3مئی کو سلور اسکرین پر نظر آئے گی۔
تبصرے بند ہیں.