فلم کی طرح ٹی وی پروڈکشن کوالٹی پربھی سمجھوتا نہیں ہوگا، سہیل خان

لاہور: فلم کی طرح ٹی وی پروڈکشن بھی کوالٹی پر کمپرومائز نہیں کرینگے ، ثقافتی یلغار کو روکنے کے لیے ہمیں اپنا معیار بہتر بنانا ہوگا۔ سہیل خان نے کہا کہ ٹی وی پروڈکشن کی طرف کافی سوچ سمجھ کر قدم رکھا ہے کیونکہ کوئی بھی کام کرنے سے پہلے اس پر پیپرورک کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح فلم ہی ہے مگر ٹی وی کی طرف بھی پوری تیاری کے ساتھ آرہے ہیں ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ سٹیلائٹس چینلز کے آنے سے ہمارا مقابلہ بہت سخت ہو گیا ہے جس سے ڈرنے کی بجائے ہمیں اس کا ڈٹ کا مقابلہ کرنا چاہیے ۔ ان دنوں ایک میگا ٹی وی پراجیکٹ کی ریکارڈنگ ہورہی ہے ۔ سہیل خان نے کہا کہ ہمارے ہاں عملی طور پر کم اور بیان بازی بہت ہورہی ہے جس کا ہماری فلم ٹریڈ کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اپنے پراجیکٹ’’خوشی ‘‘ اور ’’شورشرابہ‘‘کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ ان کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں جس میں تمام فنکار اور تکنیکار پاکستانی جب کہ صرف تکنیکی معاونت اور ڈائریکٹر بھارت سے لیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.