ہما قریشی اور شاہد کپور کی دوستی کے چرچے

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ہماقریشی اور شاہد کپور کی دوستی کے چرچے ہونے لگے ہیں ۔ بالی وڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فنکاروں کو کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے ۔ادھر اداکارہ ہما قریشی کے قریبی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ ابھی تک شاہد کپور کو جاننے کی کوشش کررہی ہیں۔ ان دونوں فنکاروں کے تعلقات پر بالی وڈ میں تبصرے ہورہے ہیں تاہم ابھی تک دونوں کی جانب سے اس نئی دوستی کی شروعات کے حوالے سے کھل کر کوئی بات نہیں کی گئی ۔

تبصرے بند ہیں.