فاطمہ جناح نے خواتین کے حقوق کے لیے کام کیا، اداکارائیں

لاہور: مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 46ویں برسی کے موقع پر شوبزسے وابستہ معروف اداکاراؤں نے بھی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی طرح مادرملت فاطمہ جناح کی شخصیت اوران کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ راََئل نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے اداکارہ ثنا، میرا، نور، مدیحہ شاہ، ریجاعلی اورفریحہ پرویزنے کہا کہ مادرملت کایہ اعزازتوتھا ہی کہ وہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ تھیں لیکن جدوجہدآزادی اوراس کے بعد جس طرح سے فاطمہ جناح نے خواتین کے حقوق کے لیے کام کیااس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔ آج پاکستان میں جس طرح سے خواتین زندگی کے مختلف شعبوںمیں کام کرتے ہوئے اپنے پاک وطن کا نام روشن کررہی ہیں یہ سب کچھ صرف اورصرف فاطمہ جناح کی بدولت ہی ممکن ہوسکا ہے۔انھوں نے جس طرح سے جدوجہد آزادی میں قائداعظم کے ساتھ بھرپورحصہ لیا وہیں قیام پاکستان کے بعد خواتین پر ہونیوالے مظالم کے خلاف بھی آواز بلند کی۔ انھوںنے خواتین کی بنیادی حقوق کی محرومی کے حوالے سے بھی انھیں آگاہ کیا بلکہ خواتین کو تعلیم حاصل کرنے پر ہمیشہ زوردیا۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک میں خواتین نے تعلیم حاصل کی اورپھر عملی زندگی میںایسے کارنامے انجام دیے جن کی آج لوگ مثال دیتے ہیں۔ اس لیے ہم سمجھتے ہیںکہ محترمہ فاطمہ جناح کی 46ویں برسی کے موقع پرپاکستان میںبسنے والی تمام خواتین کو یہ عزم کرنا چاہیے کہ وہ پاکستان کی بہتری اورترقی کے لیے مادرملت کے نقش قدم پرچلتے ہوئے کام کرینگی جس سے پاکستان کا پوری دنیا میںنام روشن ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.