کیریئر ابھی شروع ہوا ہے رسک لینے سے خوف زدہ نہیں، عالیہ بھٹ

ممبئی: بالی ووڈ ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی بیٹی اور اداکار عالیہ بھٹ نے کہاہے کہ اپنا اسٹائل ہر ہفتے اور ہر مہینے تبدیل کرتی رہتی ہوں کیونکہ نئی چیزیں مجھے متاثر کرتی ہیں اور میرا کریئر ابھی شروع ہوا ہے اس لیے رسک لینے سے خوفزدہ نہیں ہوں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ کسی کے بھی بارے میں فوراً رائے قائم نہیں کر لینی چاہیے بلکہ سوچ سمجھ کر حتمی فیصلہ لینا چاہیے۔ ایک انٹرویو میں اپنی نئی آنے والی فلم 2اسٹیٹس میں اپنے ساتھی اداکار ارجن کپور کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ان کے چہرے سے لگتا ہے کہ وہ بورنگ اور غصے والا ہے، میں ارجن کے بارے میں اچھی رائے نہیں رکھتی تھی تاہم جب ان سے ملاقات ہوئی تو میرے اندازے غلط نکلے وہ بہت حیرت انگیز انسان ہے۔عالیہ نے پرینیتی چوپڑا کو اپنی سب سے بڑی حریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب میں نے پرینیتی کو فلم لیڈیز ورسز رکی بہل میں دیکھا تو میں نے خود کو رولر کوسٹر کی سواری کرتے پایا۔انھوں نے بتایا کہ پرینیتی کو زبان پر بہت عبور حاصل ہے، تاہم پرینیتی سے مقابلہ مثبت بنیادوں پر ہے کچھ بھی منفی نہیں، میں ان کے لیے ہمیشہ نیک تمنائیں رکھتی ہوں۔عالیہ بھٹ کا کہناہے کہ وہ ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ سائوتھ کی فلموں کے لیے بھی کام کررہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کاکہناتھاکہ نئی فلموں میں میں کام کی پیشکش پر خوشی ہوتی ہے۔پہلے ان کا اسکرپٹ دیکھتی ہوں اور پھر ان میں اپنے کردار کا جائزہ لے کر کام کرنے کا فیصلہ کرتی ہوں جب کہ دوسروں کے تجربات سے بھی سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ فنکار فلمساز ہدایتکار اور رائٹر مہیش بھٹ کے اور اداکارہ سونی کے گھر 15 مارچ 1993 کو پیداہوئیں۔ اداکارہ پوجا بھٹ شاہین بھٹ اور راہول کی بہن ہیں جب کہ عمران ہاشمی ان کے کزن ہیں جب کہ مکیش بھٹ انکل ہیںعالیہ نے اپنے کریئر کا آغاز بطور چائلڈ اسٹار انیس سو ننانوے میں فلم سنگھرش سے کیا تھا جب کہ بحیثیت اداکار 2012میں کرن جوہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے باقاعدہ اداکاری کے میدان میں قدم رکھا، جس میں ان کے ہمراہ سدھارت ملہوترا اور ورون دھاون نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔اس فلم نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کرکے نئے ریکارڈ بنائے تھے۔بھارتی فلم انڈسٹری کے نقاد عالیہ بھٹ کے بارے میں رائے دے چکے ہیں کہ کہ عالیہ بھٹ کی عمدہ پرفارمنس نے ان کے مستقبل کے لیے راہیںآسان کردیں ہیں۔اور فنکار گھرنے سے تعلق ہونے پر ان سے جو توقعات تھیں وہ ان پر پورا اترتی نظر آئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.