کیرتی سینن کی حاضر دماغی، چبھتے سوال کا دلچسپ جواب

بھارتی اداکارہ کیرتی سینن سے ایوارڈ تقریب کے موقع پر چبھتا ہوا سوال کیا گیا جس کا انہوں نے تحمل کے ساتھ دلچسپ جواب بھی دے دیا۔کیرتی اپنی پرفارمنسز کی وجہ سے مداحوں میں کافی مقبول ہیں، لیکن انہوں نے حال ہی میں اپنی حاضر دماغی اور تحمل کا بھی خوب مظاہرہ کیا۔ایک ایوارڈ تقریب کے دوران کیرتی پاپارازیز کو تصاویر دے رہی تھیں جن میں موجود کئی لوگ ان سے مختلف سوالات کر رہے تھے۔چونکہ اس موقع پر کیرتی کے ساتھ کوئی موجود نہیں تھا تو اسے موقع جانتے ہوئے پاپارازی نے سوال کرلیا کہ ’آپ کا پارٹنر نہیں ہے؟‘اس مشکل سوال کا انہوں نے یہ کہہ کر جواب دیا ’تو کیا ہوا؟‘۔ جس کے بعد وہ مسکراتے ہوئے مزید تصاویر بنواتی رہیں۔

تبصرے بند ہیں.