’کوک اسٹوڈیو‘ میں منفرد انداز میں حصہ لونگا، علی ظفر

لاہور: پاکستان کے معروف گلوکارعلی ظفربھی ’ کوک اسٹوڈیو‘ کے نئے سیزن میں اپنی آواز کا جادوجگاتے دکھائی دینگے۔ اس سلسلہ میں علی ظفر نے کوک اسٹوڈیو میں گیت کی تیاری شروع کردی ہے ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ علی ظفر کی دنیا بھر میں پرستاروں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے خاص طورپر’کوک اسٹوڈیو‘ میں شامل کیا گیا ہے اوروہ اس مرتبہ بھی ایک نئے انداز کے ساتھ جلوہ گرہونگے۔ جب اس سلسلہ میں علی ظفرسے رابطہ کیا گیا توانھوںنے میں نے اپنے بینڈ کے ساتھ مل کر کچھ نئے گیت تیارکیے ہیں لیکن کوک اسٹوڈیو میں کون سا گیت شامل ہوگا اس بارے میں فی الحال نہیں بتاسکتا۔ یہ سرپرائز ہے اوریہ کوک اسٹوڈیو کو پسند کرنیوالوںکے لیے اچھا سرپرائز ثابت ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ میوزک کے فروغ کے لیے اس طرح کی سرگرمیاں ہوتی رہنی چاہیے ہیں۔ میوزک انٹرٹین ہونے کے لیے بہترین ذریعہ ہے اوردنیا بھرمیں میوزک کنسرٹس میںشرکت کرکے لوگ بہت انجوائے کرتے ہیں۔ ہمارے ہاں بھی امید ہے کہ اب حالات بہترہونگے اورمیوزک کنسرٹس کادوبارہ سے آغازہوگا۔ بتایا کہ ’کوک اسٹوڈیو‘ میں حصہ لونگا اوراپنے چاہنے والوں کی خواہش کے مطابق ایک نئے اورمنفرد انداز کے ساتھ سامنے آؤنگا۔

تبصرے بند ہیں.