کسی کو کاپی نہیں کرتی، روٹین سے ہٹ کر کردار نبھانا چاہتی ہوں، چترانگدا سنگھ

ممبئی: بھارتی اداکارہ چترانگداسنگھ نے کہا ہے کہ میری اپنی شناخت اور مقام ہے ، شعوری طور پر کبھی بھی کسی کو کاپی کرنے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی کسی نے ایسا کرنے کے لیے کہا اس لیے میراکسی سے موازانہ نہ کیا جائے ۔

انھوں نے کہا کہ میں ایسا کردار اداکرنا چاہتی ہوں ہمیشہ یاد رکھاجائے۔ فلم کا ایسا کردارملے جسے کرنے پر وہ کردار ہی امر ہوجائے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ نئی فلم کے لیے بے مثال کردار نبھانا چاہتی ہوں ۔منفرد کردار کی تلاش میں ہوں جسے نبھاکر امر ہوجانا چاہتی ہوں ۔ رواں سال اداکارہ کی دو فلمیں ’’میں اور میں‘‘ اور ’’انکار‘‘ سلور اسکرین کی زینت بنائی جائیں گی۔ فلم میں سسپنس اچھا لگتا ہے اور رومانس کے ساتھ لوکیشنزسے اچھا تاثر پیدا کیا جاتاہے۔ اداکارہ چترنگداسنگھ نے بتایا کہ نئی فلم میں اپنے کردار سے مطمئن ہوں اور اپنے کام کو توجہ سے عکسبندکراتی ہوں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ فلم بین ہی دے سکتے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنا امیج نہیں تبدیل کیا، کردار تبدیل ہوئے ہیں نئے تجربات سے گزررہی ہوں۔ روٹین سے ہٹ کر کردار نبھاناچاہتی ہوں۔ رومانوی،کرائم فلم میں کہانی سے متعلق معاشرے کے کرداروں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ 36سالہ بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ وہ سدھیر مشرا کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ہے۔  انھوں نے کہا کہ ہر فنکار خواب دیکھتا ہے اور کوئی ٹارگٹ بھی ہوتا ہے تاہم اب تک جو کچھ حاصل کرچکی ہوں یہ بھی توقعات سے زیادہ ہے مگرہزاروں خواہشیں دل میں ہوتی ہیں، اب پھر آگے بڑھنے کی خواہشیں بیدار ہوچکی ہیں ،انھوں نے کہا کہ اچھے کردار کی بھی تلاش رہتی ہے اور یہ جستجو ختم نہیں ہوتی ،اسی طرح مجھے بھی اپنی ہر اچھی فلم کے باکس آفس پر ریکارڈ کامیابی حاصل کرنے کی خواہش ہے ۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم کی ڈیمانڈ کے تحت میں نے بولڈ سین فلمائے ہیں مگر اپنی حدود میں رہتے ہوئے یہ کام کیا ہے۔ 30اگست 1976کو بھارتی فوج کے افسر کرنل نرنجن سنھے کے گھر پیدا ہونے والی چھتیس سالہ اداکارہ کی پہلی فلم نے فنی سفر کا آغاز 2003میں شروع کیا، دہلی سے ماڈلنگ کے شعبے میں نمایاں کام کرکے پھر فلم انڈسٹری کا رخ کیا ۔لڑکپن میں اداکارہ کی شکل سمیتا پاٹیل سے مشابہہ رہی اور اس حوالے سے بھی ان کا تذکرہ ہوتا رہا۔ اداکارہ کی فلم ’’ہزاروں خواہشیں ایسی ‘‘ میں ان کی پرفارمنس نے شائقین کوبے حد متاثر کیا ۔ اداکارہ کی پہلی فلم ہی سدھیر مشرا کی تھی۔

اداکارہ نے 2005 سے 2008 کے دوران فلمی دنیا سے عارضی طور پر کنارہ کشی کرلی، تاہم  2008کو ہی دوبارہ فلم میںلیڈنگ لیڈی رول کے ساتھ پھر واپسی ہوئی۔داکارہ کی فلم’’ سوری بھئی‘‘ باکس آفس پر بھی کامیاب رہی۔ 2005 میں فلم ’’ہزاروں خواہشیں ایسی‘‘ کے بعد فلم ’’کل‘‘ میں پرفارم کیا پھر واپسی 2008 میں ہوئی اور 2010 میں فلم ’’بسرا‘‘انترا مترا کا کردار نبھایا۔ 2011 میں ’’یہ سالی زندگی ‘‘اور فلم ’’دیسی بوائز ‘‘میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ’’دیسی بوائز‘‘ نے باکس آفس پر کامیابی کے ریکارڈ قائم کیے۔ چترانگدا سنگھ کی 2012میں فلم ’’جوکر‘‘ ریلیز ہوئی ۔

تبصرے بند ہیں.