کرن جوہر نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھنے کے بعد کال کرکے تعریف کی، گوہر رشید

لاہور: دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ میں اہم کردار نبھانے والے اداکار گوہر رشید کا کہنا ہے کہ بھارتی ہدایتکار کرن جوہر نے فلم دیکھنے کے بعد کال کر کے تعریفیں کیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں اداکار اور میزبان احمد علی بٹ نے انکشاف کیا کہ مولا جٹ دیکھنے کے بعد کرن جوہر نے بلال لاشاری کو کال کرکےتعریفیں کی۔گوہر رشید نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرن جوہر کا بلال لاشاری کو کال کرکے تعریفیں کرنا ایک اہم سنگ میل ہے جو قوم کے لیے فخر کی بات بھی ہے، کیوں کہ جو فلم ہماری ثقافت کی عکاسی کرتی ہے اسے اتنی پذیرائی ملنا فخر کی بات ہے۔گوہر رشید کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک کے ایک نامور ہدایتکار کا سنیما جاکر پاکستانی فلم دیکھنا اور پھر پاکستانی ڈائریکٹر کو اپروچ کرکے ان سے بات کر کے فلم کی تعریف کرنا فخر کی بات ہے۔گوہر رشید نے اسے دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ کے ہدایتکار بلال لاشار کی محنت کا صلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرن جوہر کا بلال لاشاری کو کال کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ محدود وسائل میں بھی اگر اچھی نیت کے ساتھ اچھا کام کریں تو اللہ تعالیٰ ہر طرف سے عزت دیتا ہے۔یاد رہے کہ 30 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں کی زینت بننے والی فلم دی لیجنڈ ا ٓف دی مولا جٹ 200 کروڑ کے کمانے میں کامیاب ہونے والی پاکستان کی پہلی فلم ہے۔

تبصرے بند ہیں.