کراچی کی مسلمان خاتون نے بھارت میں منہ بولے ہندو بھائی کو راکھی باندھی

ممبئی: کراچی کی مسلمان خاتون نے بھارت میں منہ بولے ہندوبھائی کوراکھی باندھ دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی خاتون شاہدہ خلیل کی خوشی کی کوئی انتہانہیں رہی جب اسے مدھیاپردیش کے علاقے ہارڈا میں ایک ہندوشخص کوراکھی باندھنے کیلیے کراچی سے بھارت کے سفر کاموقع ملا۔ پانچ سال کی کوشش کے بعد45برس کی خاتون شاہدہ نے بھارت کاویزہ حاصل کیااوراپنے کزن کے دوست پنکج بافناکوراکھی باندھی۔ بھارتی میڈیاکے مطابق شاہدہ نے بتایاکہ وہ ویزہ حاصل کرنے کیلیے5 سال سے کوشش کررہی تھی اورآخر کار اسے3دن قبل بھارت کاویزہ ملا،اسکا خاندان پاکستان ہجرت کرگیاتھاتاہم ان کے چچا ہارڈامیں ہی مقیم رہے۔

تبصرے بند ہیں.