کترینہ کیف کا سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار

ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے اپنے سابق بوائے فرینڈ سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر پربھو دیوا اپنی نئی فلم کے لئے اداکاروں کے انتخاب کے لئے فہرست کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں، انہوں نے جو فہرست مرتب کی اس میں مرکزی کردار کے لئے اداکارسلمان خان اوکترینہ کیف کا انتخاب کیا تاہم کترینہ نے سلو میاں کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے فلم کی آفر ہی ٹھکرادی۔ دوسری جانب فلم کے پروڈیوسر رمیش تورانی کا کہنا ہے کہ فلم کے لئے کترینہ کا انتخاب کیا ہی نہیں گیا اور نہ ہی انہوں نے ایسا کرنے کا سوچا ، ابھی فلم کا اسکرپٹ مکمل نہیں ہوا اس پر کام چل رہا ہے۔ واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف نے آخری مرتبہ فلم”ایک تھا ٹائیگر“ میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور اس سے قبل دونوں کے درمیان مبینہ معاشقے کے بھی خوب چرچے تھے تاہم اب بھارتی میڈیا پر خبریں گرم ہیں کہ باربی ڈول سلو میاں کے ساتھ کام ہی نہیں کرنا چاہتیں۔

تبصرے بند ہیں.