القاعدہ نے ڈرون طیارے ہائی جیک کرنے کیلیے آئی ٹی ماہرین بھرتی کرلئے

واشنگٹن: القاعدہ نے امریکی ڈرون طیاروں کوہائی جیک کرنے اور مار گرانے کےلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین بھرتی کرلئے ہیں۔ امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ القاعدہ رہنماؤں نے ڈرون حملوں سے نمٹنے کےلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت رکھنے والوں کی مدد حاصل کرلی ہے۔ بھرتی کئے جانے والے آئی ٹی ایکسپرٹس القاعدہ کےخلاف استعمال ہونے والے ڈرون طیاروں کو مارگرانے یا ہائی جیک کرنے میں تعاون کریں گے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ 2010 سے ڈرون طیاروں کا مقابلہ کرنے کی کوششوں میں ہے جب کہ القاعدہ کے ماہرین امریکی ڈرون طیاروں کی نقل وحرکت پرنظر رکھنے کےلئے جدید آلات تیارکررہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.