کانز فلمی میلے میں دوسری بار چوری

پیرس: فرانس کے شہر کانز میں فلمی میلے کی رنگینیاں اور چوری کی وارداتیں جاری ہیں۔ فرانس کے شہر کانز میں جاری فلمی میلے میں دوسری بار چوری کی واردات کی گئی، تقریب کے دوران بیس لاکھ یورو مالیت کا ہیروں کا ہار چوری کرلیا گیا، کانز فلمی میلے میں گزشتہ ہفتے بھی دس لاکھ امریکی ڈالر مالیت کے جواہرات چوری ہوگئے تھے، جن کی تحقیقات جاری ہے۔کانز فلمی میلے میں ایڈز سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے چندہ اکٹھا کرنے کی سالانہ تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں نامور فلمی شخصیات نے ریڈ کارپٹ پر واک کرکے مہم کی تشہیر کی۔

تبصرے بند ہیں.