ڈیانا ڈاکٹر حسنات سے جنونی محبت کرتی تھی، شادی سے انکار پر تعلقات ختم کرلیے، جمائمہ خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ شہزادی ڈیاناکوپاکستانی سرجن ڈاکٹرحسنات خان سے جنونی محبت تھی اور وہ ڈاکٹر حسنات کیساتھ پاکستان جانے کا سوچ رہی تھی۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق شہزادی ڈیاناکی قریبی دوست جمائمہ خان نے گزشتہ روز شائع ہونے والے امریکی میگزین وینٹی فیئر کو بتایاکہ ڈیانا ڈاکٹرحسنات سے شادی کرنا چاہتی تھی اور حسنات کے ڈیانا سے دوسال تک تعلقات رہے اور خفیہ طور پر ڈاکٹرکی فیملی سے ملاقات کی تاکہ شادی کرسکے۔ جمائمہ نے مزید بتایا کہ ڈیانا نے پاکستان کا دومرتبہ دورہ کیا تاکہ عمران خان کے اسپتال کی تعمیر کی فنڈ ریزنگ میں مدد دے سکے اس دوران اس نے حسنات کے خاندان سے ملاقات کی وہ جاننا چاہتی تھی کہ پاکستان میں اس کیلیے زندگی گزارنا کتنا مشکل ہوگا۔جمائمہ نے بتایاکہ شادی سے انکارپر ڈیانانے حسنات سے تعلقات ختم کرلیے تھے۔ امریکی جریدے نے تازہ شمارے میں شہزادی ڈیانا اور حسنات کے دوسالہ تعلقات کی تفصیلات شائع کی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.