ڈرامہ سلیقے سے کیا جائے تو ضرور کامیاب ہوتا ہے، عمر شریف

کراچی: کامیڈین اداکارعمرشریف نے کہاہے کہ تھیٹرڈرامہ اگرسلیقے سے کیاجائے تو ضرور کامیاب ہوتا ہے میں جب بھی ڈرامہ کرنے کے بارے میں سوچتاہوں توپہلے پلان کرتا ہوں پھر حتمی فیصلہ کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بات چیت کے دوران کیا انکا کہنا تھا کہ کراچی اسٹیج دنیابھرمیں اپنی شناخت رکھتاہے ہم نے اپنے کام سے خودکوثابت کیاہے ۔انھوںنے کہاکہ جوفنکاربھی تھیٹرکی بحالی کے لیے سنجیدگی سے کام کررہے ہیں میں انھیں مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ ڈرامہ اورتھیٹرکے لیے جولوگ بھی کام کررہے ہیں وہ بڑے لوگ ہیں ایک سوال کے جواب میں اداکارعمرشریف کاکہنا تھا کہ کام مجھے کبھی تھکنے نہیں دیتامیں جتنا بھی کام کرتاہوں خود کوفٹ محسوس کرتاہوں نئے فنکاروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمرشریف کاکہنا تھا کہ سب اپنے حصے کااچھاکام کررہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.