پروفیشنل اداکارہ ہوں، اشمیت کیساتھ خبروں کونہ اچھالاجائے، وینا

ممبئی: پاکستانی ادارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ وہ پروفیشنل اداکارہ ہیں۔ اداکارہ وینا ملک جو ان دنوں سپر ماڈل کی عکسبندی میں مصروف ہیں نے کہا کہ میں پروفیشنل اداکارہ ہوں اور اپنے کام سے کام رکھتی ہوںاداکارہ نے اشمیت پٹیل کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا، وہ ان کے اچھے ساتھی اداکار ہیں جن کی وہ عزت کرتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میرے اور اشمیت پٹیل کے درمیان نزدیکیوں کی خبریں بے بنیاد ہیں تاہم ایسی خبروں کو مزید اچھالا نہ جائے۔

تبصرے بند ہیں.