مادھوری ڈکشٹ کے شوہر دنیا کے خوش قسمت ترین آدمی ہیں، ارشد وارثی

ممبئی: بھارتی اداکار ارشد وارثی نے کہا ہے کہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا شوہر دنیا کا خوش قسمت ترین آدمی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارشد وارثی نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ مادھوری ڈکشٹ خوبصورت اور پیشہ ور اداکارہ ہیں، ان کے چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ رہتی ہے، وہ ایک مثبت مزاج کی شخصیت رکھتی ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کا ایک الگ کی مزہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ مادھوری کے شوہر دنیا کے خوش قسمت ترین آدمی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.