پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، انیل کپور

بھارتی اداکارانیل کپور نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، اگر انھیں بڑا پلیٹ فارم مل جائے تو انکا کوئی مقابل نہ ہو۔ انھوں نے پاکستانی اداکارہ حنا دلپزیر کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ حنا دلپزیر فن کی دیوی ہیں، ان کے کام نے مجھے بے انتہا متاثر کیا ہے۔ بھارتی اداکار انیل کپور کا کہنا تھا کہ حنا دلپزیر کے نبھائے ہوئے کردار میں اپنی اکیڈمی میں نئے بچوں کو سکھاتا ہوں تاکہ ان کو کام کی بہتر سمجھ آسکے، ایک نئی فنکارہ کا اس طرح کئی کئی کردار کو نبھانا کوئی معمولی عمل نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں بھارتی اداکار انیل کپور کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان سے کئی بار دوستوں نے دعوت دی مگر کام نے کبھی فرصت نہیں دی ورنہ میں ضرور آتا، میری بیٹی سونم کپور کی بھی پاکستان جانے کی بہت بڑی خواہش ہے، میں جب بھی پاکستان آیا اسے ساتھ لے کر آؤنگا اور خاص طور پر کراچی اور لاہور جاؤنگا کیونکہ ان دونوں شہروں کی بہت تعریف سنی ہے۔

تبصرے بند ہیں.