پاکستان میں موسیقی کا معیار خاصا بلند ہے، چندن داس

کراچی: بھارتی گلوکارچندن داس نے کہاہے کہ پاکستان میں موسیقی کا معیار خاصا بلند ہے پاکستانی گلوکاروں نے اپنامقام بنانے کے لیے بہت محنت کی ہے ۔ اس ملک نے مہدی حسن جیسے عظیم لوگوں کو جنم دیاہے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے ہندوستان سے ٹیلی فون پرنمائندہ ایکپسریس سے بات چیت کے دوران کیا۔انکاکہنا تھا کہ نوجوان گلوکاروں میں سجادعلی بہت کمال کام کررہے ہیں۔انھیں اکثرسن کر محضوض ہوتاہوں۔ایک سوال کے جواب میں بھارتی گلوکارچندن داس کاکہنا تھا کہ میں جلداپنی اہلیہ کے ساتھ پاکستان آونگا۔انھیں پاکستان جانے کابہت شوق ہے میری اہلیہ بہت اچھی شاعرہ ہے کئی پاکستانی شعراکوپڑھتی ہیں۔ انھوں نے مزیدکہا کہ ہندوستان میوزک انڈسٹری میں جوبھی نئے لوگ کام کررہے ہیں وہ بہت سمجھ بوجھ کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ ہر دور کا اپنا رنگ اورمزاج ہوتا ہے ابھی جو کام ہورہا ہے وہ آج کے لحاظ سے بہت اچھا ہو رہا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.