پاکستان میراعشق ہے،امریکی گلوکارہ ہیتھر شمئل

امریکاسے تعلق رکھنے والی گلوبل میوزک ایمبسڈرگلوکارہ ہیتھرشمئل نے کہاہے کہ پاکستان میراعشق ہے۔ امریکا میں اکثرلوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں پہاڑوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے جب کہ یہ غلط تاثر ہے پاکستان میں جنگل اورپہاڑ ہی نہیں ہیں بلکہ یہاں محبت کرنے والے لوگ رہتے ہیں ان خیالات کااظہارانھوں نے کراچی میں رائل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انکاکہنا تھا کہ موسیقی کے ذریعے پاکستان کا دنیا بھرمیں مثبت امیج دکھانا چاہتی ہوں پاکستان میرا دوسرا گھر ہے یہاں کا کلچر،رسم ورواج شادی بیاہ کی تقریبات دیکھ کر خوشی ہوئی۔انھوں نے بتایاکہ وہ پاکستان سے محبت کوصرف زبانی جمع خرچ کی حدتک نہیں دیکھ رہی بلکہ اس ملک سے محبت میں ۔میں نے نیاملی نغمہ تیارکیاہے جس کے بول انورمقصودنے لکھے ہیں اورموسیقی ارشد محمود نے دی ہے اس گانے کی ویڈیوکراچی کے مختلف بازاروں میں بنائی ہے ایک سوال کے جواب میں گلوکارہ ہیتھرشمئل کاکہنا تھا کہ میں اردوباقاعدہ سیکھ رہی ہوں یہ بہت میٹھی اوررسیلی زبان ہے ۔شایدیہ ہی وجہ ہے کہ اردومیں گائے گئے گیت کانوں میں رس گھولتے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.