ٹی وی کے لیے خصوصی شو کروں گا، امیتابھ بچن

ممبئی: بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن جلد ہی ٹی وی کے لیے خصوصی شو کرینگے۔ یہ بات خود امیتابھ بچن نے بتائی۔ انھوں نے کہا کہ وہ ٹی وی کے لیے ایک شو کرنے جا رہے ہیں جو ان کے پہلے کے شوز سے ہٹ کر ہوگا۔ اس شو کی ہدایات انوراگ کیشپ دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شو کا نام ابھی نہیں رکھا گیا۔ وہ اس حوالے سے کافی پرجوش ہیں وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ انوراگ کشپ جیسے ہدایتکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ انھوں نے کہا کہ شو کی تھیم پر بات فی الحال قبل از وقت ہوگی۔ شو جلد ہی ایک بھارتی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہو جائے گا

تبصرے بند ہیں.