وینزویلا کی ماریا گیبریلا مس یونیورس 2013 منتخب

وینزویلا کی 25 سالہ دوشیزہ ماریا گیبریلا ازلر نے مس یونیورس 2013 کا مقابلہ حسن جیت لیا۔ روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے عالمی مقابلہ حسن کی ایک پر وقار تقریب میں ججز نے مقابلے میں شریک 86 حسینائوں میں سے وینزویلا کی 25 سالہ ٹی وی پریزنٹر کو مس یونیورس 2013 کے لئے منتخب کیا۔ گزشتہ برس مس یونیورس کا مقابلہ جیتنے والی اولیویا کلپو نے ہیروں سے جڑٓا مس یونیورس 2013 کا تاج گیبریلا ازلر کے سر پر پہنایا جسے دنیا بھر کے لاکھوں افراد نے براہ راست دیکھا۔ ججز نے مقابلے میں شریک 86 حسینائوں میں سے پہلے 16 کا انتخاب کیا اور پھر ان میں سے فائنل مقابلے کے لئے 10 حسینائوں کو چنا گیا جن میں وینزویلا کی گیبریلا ازلر نے سب کو پیچھے چھوڑدیا۔ اسپین کی پیٹریکا یارینا نے مقابلے میں دوسری، ایکواڈور کی کونسٹینزا بیئز نے تیسری اور فلپائن کی اریلا اریڈا نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

تبصرے بند ہیں.