ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کہتے ہیں کہ وہ اپنی دلہن کا انتخاب خود کریں گے ان کی والدہ نہیں۔ اپنی نئی آنے والی فلم ’’بے شرم ‘‘ کی پروموشن کی تقریب کے دوران رنبیر کپور نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کے فیصلوں میں خود مختار ہیں ان پر والدین کی جانب سے کسی بھی قسم کا کوئی دباؤ نہیں، انہیں اپنی زندگی میں دوستیوں کے بارے میں مکمل آزادی حاصل ہے اور اسی آزادی کے تحت وہ خود اپنی دلہن کا انتخاب کریں گے۔ اس موقع پر رنبیر کپور کی والدہ نیتو سنگھ نے کہا کہ آج کے دور میں وہ خود بھی یہ نہیں سمجھتیں کہ ماں باپ اپنی اولاد کے جیون ساتھی کا انتخاب کریں یہ فیصلہ انہیں خود کرنا چاہئے کہ کون ان کے لئے بہتر ثابت ہوسکتا ہے اور ہمیں ان کی خوشی میں خوش رہنا چاہئے۔
تبصرے بند ہیں.