مصر، سابق صدر کے مزید 56 حامیوں کو گرفتار کر لیا گیا

قاہرہ / لندن: مصر میں سیکیورٹی فورسزنے سابق صدر محمدمرسی کے 56حامیوں کوگرفتار کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مصرکے علاقے ڈیلگامیں سیکیورٹی فورسزنے کارروائی کرتے ہوئے اخوان المسلمون کے 56افراد کو حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق مذکورہ کارروائی میںفائرنگ کاتبادلہ بھی ہوا تاہم اس دوران کوئی شخص ہلاک یازخمی نہیںہوا۔ گرفتارکیے جانے والے افرادپر تشددمیں ملوث ہونے کاالزام لگایاگیا ہے۔واضح رہے کہ کارروائی کے دوران علاقہ مکینوںنے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اورٹائرجلائے۔ پولیس نے لوگوںپر آنسوگیس کے گولے بھی برسائے۔ امریکانے غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان سرحدپر کھودی گئی سرنگوں کو تباہ کرنے کے لیے مصری فوج کے ساتھ جدیدآلات کی فراہمی کا ایک نیامعاہدہ کیاہے۔ امریکی کمپنی ریتھیون پی پی ان ٹیکنالوجی قاہرہ کوایک کروڑڈالر کے جدیدآلات فراہم کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.