نیہا دھوپیا کرن جوہر کی نئی فلم میں جلوہ گر ہونگی

32 سالہ بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے کہا ہے کہ کنگنا رناوت اور عمران ہاشمی اور سجنے دت کے ساتھ اس فلم میں اہم کردار نبھایا ہے اس وقت فلم کی ریلیز کے لیے تیاریاں جاری ہیں اس فلم کی تشہیری مہم میں حصہ لے رہی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ اس سے قبل پنجابی فلم میں کام کیا تو اب ہندی کی فلم میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کے لیے آئی ہوں۔ فلم کی ہدایات رینسل ڈی سلو نے دی ہیں ۔فلم کا میوزک سلیم سلیمان نے تیار کیا ہے۔ رواں سال 20 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جانے والی اس فلم کی کہانی بڑی دلچسپ ہے۔ اداکارہ نیہا دھوپیا نے کہا ہے کہ فلم میں اپنے کردار سے مطمئن ہوں۔ انھوں نے بتایا کہ عمدگی سے ہر سین پرفارم کرنے کی کوشش کی ہے ۔جس پر آنیوالی فلم میں میرا کردار شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس فلم کے میوزک پر بڑی محنت کی گئی۔ اداکارہ نے کہا کہ قادر خان اور رندیپ ہودا نے بھی فلم میں اپنی پرفارمنس کو بہتر انداز میں پیش کیا ہے۔ نیہا دھوپیا نے مزید کہا کہ آنیوالی فلموں میں صرف چٹ پٹے کردار ہی نہیں کروں گی بلکہ موضوع اور کہانی کی مناسبت سے توجہ حاصل کرنے والے اہم کردار نبھانا پسند کروں گی۔ نئی فلموں میں اپنی مرضی کے کردار منتخب کرنے کی کوشش کروں گی کیونکہ اب کئی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہورہی ہے اور آنیوالی فلموں میں اپنے کردار کو یادگار بنانے والی کہانیوں کا انتخاب کروں گی۔ اداکارہ نیہا دھوپیا نے بتایا کہ وہ ڈسلپن پسند ہیں اور اپنے کام کو مقررہ مدت میں کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اپنی زندگی کو نظم وضبط کے دائرے میں گزارنے کی کوشش کرتی ہوں۔لوگوں کو خوشیاں دینے کے لیے تفریح فراہم کرنے کے مقصد سے فلموں میں کام کررہی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ آنیوالی فلموں میں اپنی پرفارمنس کو مزید بہتر بنانے کے لیے محنت کروں گی۔

تبصرے بند ہیں.