نسیم وکی کا بالی ووڈ فلمساز ادارے کیساتھ اسکرپٹ لکھنے کا معاہدہ

لاہور: معروف پاکستانی کامیڈین نسیم وکی نے بالی وڈ کو اپنی بہترین پرفارمنس اورلکھنے کی عمدہ صلاحیت سے دیوانہ بنا لیا۔ انہیں حال ہی میں بالی وڈ کے ایک فلمساز ادارے نے تامل فلم کوہندی میں لکھنے کا ٹاسک دیدیا۔ اس سلسلہ میںانھوں نے معاہدہ سائن کرنے کے بعد باقاعدہ اسکرپٹ پرکام شروع کردیا ہے۔ گفتگوکرتے ہوئے نسیم وکی نے بتایاکہ بھارتی چینل کے پروگرام کے دوران جہاں بالی وڈکے معروف فنکاروں کی جانب سے زبردست رسپانس ملا وہیں میری اسکرپٹ رائٹنگ نے بھی بہت سے لوگوں کومتاثرکیا۔ یہی وجہ ہے کہ ایک فلمساز ادارے نے مجھے تامل فلم کومزاحیہ انداز میں لکھنے کا پراجیکٹ دیدیا ہے۔ تامل فلم میں ایکشن کیساتھ مزاح بھی شامل ہے لیکن میں اس فلم کورومانس اورکامیڈی کا مکسچربنانا چاہتا ہوں۔ فلمساز ادارے نے اس سلسلہ میں میرے ساتھ معاہدہ کیا ہے اوران دنوں میں اپنی دیگرفنی مصروفیات کے ساتھ فلم کے اسکرپٹ پربھی کام کررہاہوں۔ جہاں تک بات فلم میں اداکاری کی ہے توفی الحال اس بارے میں کوئی بات طے نہیں کی گئی ہے۔ البتہ مجھے بالی وڈ میں کام کرنے کی آفرزضرورہوئی ہیں۔ انھوںنے کہا کہ بھارتی چینل کے پروگرام میں میری پرفارمنس کوبہت سراہا گیا ۔

تبصرے بند ہیں.