نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گجرات یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سید شبیر حسین شاہ ڈرائیور سمیت قتل

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے یونیورسٹی آف گجرات کے ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ سروسز پروفیسر سید شبیر حسین شاہ ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ گجرات یونیورسٹی کے قریب اس وقت پیش آیا جب پروفیسر شبیر حسین شاہ روز کی طرح یونیورسٹی جارہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے ان کی گاڑی کو روک کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ اور ان کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، واقعے کے بعد دونوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے گجرات میں ٹارگٹ کلنگ کی واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک کئی افراد اپنی قیمتیں جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.