نئے پراجیکٹ پر کام کررہا ہوں، شبیر جان

کراچی: سینئر اداکار شبیر جان کا کہنا ہے کہ مجھے اپناماضی بہت یادآتاہے کہ جب شوٹنگ کے بعد ڈرامہ کے نشرہونے کا انتظار ہوتا تھا اورشام میں خاندان والے اوردوست میرے کام کے حوالے سے گفتگوکیاکرتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے رایل سے گفتگو کے دوران کیا۔ان کاکہنا تھا کہ آج ہرفنکارتین سے چار ڈراموں میں بیک وقت کام کررہاہے، ان کاکہنا تھا کہ تیس سال قبل ایسا نہیں تھا ،کوئی بھی فنکارایک سے زائد پراجیکٹ پرکام نہیں کرسکتاتھا اب معیارسے زیادہ مقدارپرتوجہ دی جارہی ہے۔ میں ان دنوں کچھ پراجیکٹ پرکام کررہاہوں اورساتھی فنکارمیرے ساتھ اچھاکام کررہے ہیں مگراب کام لینے سے قبل میں معیارکا بہت خیال رکھتا ہوں کیونکہ اب ہم اس دورسے باہرنکل چکے ہیں کہ جب غلطیاں کرتے رہیں اورساتھ میں یہ بھی سوچیں کہ کوئی ہمیں سیکھادے گاانسان کوہرلمحہ سیکھنے کے لیے دیاہے سواسے ہرگزرتے ہوئے لمحے سے سیکھنا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.