نئی فلم کی کامیابی کا یقین ہے، ایکتا کپور

ممبئی: فلمساز ایکتا کپورنے کہا ہے کہ نئی فلم کی کامیابی کا یقین ہے۔ انھوں نے کہا کہ اہم لوگوں کی جانب سے تعریف ہونا اچھا شگون ہے۔ واضح رہے کہ ایکتا کی رومانٹک ایکشن تھرلر فلم ’’ ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی اگین‘‘ کو ہالی ووڈ لیجنڈ اداکار الپاچینو نے زبردست قرار دیا ہے۔ ایکتا کپور اپنی اس فلم کے بارے الپا چینو کے ریمارکس سن کر جھوم اٹھیں اور انھیں اس فلم کی کامیابی کا یقین ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ہالی ووڈ اسٹار الپاچینو نے پوری فلم نہیں دیکھی ہے البتہ انھوں نے فلم کا ٹریلر اور پرومو دیکھا ہے۔ الپا چینو نے اپنے بزنس ایسوسی ایٹ بیری نویڈی سے کہا کہ وہ ٹریلر دیکھ کر بہت متاثر ہوئے ہیں۔ انھیں ٹریلر شاٹس دیکھ کر اپنی فلم ’’ گاڈ فادر‘‘ کے دن یاد آگئے۔

تبصرے بند ہیں.