’’مدراس کیفے‘‘ کی تشہیری مہم شروع، نرگس فخری نئی فلم میں منفرد کردار نبھانے کیلیے تیار

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری کی نئی پولیٹیکل ایکشن تھرلر فلم ’’مدراس کیفے‘‘ کے نئے پروموز جاری کردیے گئے۔ منظرِ عام پر آنے والے دونوں پروموز میں جان ابراہم بحیثیت وکرم سنگھ انڈر کور ایجنٹ اور نرگس فخری بحیثیت بین الاقوامی جنگی نامہ نگار کے کردار کی رونمائی کی گئی ہے۔ ہدایتکار شوجیت سرکار کی فلم میں جان ابراہم بھارتی انٹیلی جنس ایجنٹ جب کہ نرگس فخری ایک انٹرنیشنل رپورٹر کے کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔ادھر نرگس فخری نے کہا ہے کہ نئی فلم ’’مدراس کیفے ‘‘میں منفرد کردار نبھارہی ہوں ۔انھوں نے بتایا کہ اس فلم کے لیے اردو اور ہندی کے تلفظ کو سیکھنے کی کوشش کرتی رہی ہوں ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اردو تو بچپن سے ہی سیکھ رہی ہوں اور ہندی اب روزانہ کی بنیاد پر سیکھ رہی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ ہندی فلموں میں کام کرنے کے لیے اردو کا تلفظ درست اداکرنے کا ہنر سیکھنا ضروری ہے یہ کام میں نے امریکا میں ہی شروع کردیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ آنیوالی فلم میں گزشتہ فلم کی نسبت زبان کے درست استعمال کے حوالے سے واضح فرق نظر آئے گا ۔اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ آنیوالی فلم بھی ریلیز کے لیے تیار ہے اس کی تشہیری مہم کا حصہ ہوں ،تشہیری مہم کے دوران مختلف مراحل میں پرفارم کرتی بھی نظر آؤں گی ۔اداکارہ نرگس فخری نے کہا ہے کہ تشہیری مہم کو کامیابی سے چلایا جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ ’’مدراس کیفے ‘‘میں اپنے کردار سے مطمئن ہوں اور یہ فلم میرے کیرئیر کے لیے اہم موڑ ثابت ہوگی ۔انھوں نے مزید کہا کہ میری یہ دلی خواہش ہے کہ ہندی اور اردو روانی سے بولنے میں مہارت حاصل کرلوں ۔انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے میں نے حتی الواسع کوشش کی ہے اور جتنا اس دورانیہ میں ممکن تھا سیکھنے کی کوشش کی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہندی کی کلاسیں صرف ایک سال پہلے ہی لینا شروع کی ہیں ۔تاہم بچپن میں سیکھی گئی اردو اس حوالے بڑی مدد گار ثابت ہورہی ہے اردو بھی بڑی عمدہ زبان ہے اور اسے میں نے بپچن سے ہی شوق سے سیکھنا شروع کیا اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب ہمیشہ کے لیے فلموں میں کام کرنے کا ارادہ ہے کیونکہ میرے پرستار بھی یہی چاہتے ہیں ۔واضح رہے کہ 2011میں بالی وڈ میں قدم رکھنے والی ماڈل و اداکارہ نرگس کی نئی فلم مکمل ہوچکی ۔اداکارہ کی پہلی فلم رنبیر کپور کے ساتھ تھی ۔رواں سال اگست میں ریلیز ہونے والی فلم ’’مدراس کیفے‘‘ میں نرگس فخری جان ابراہم کے ساتھ جلوہ گر ہورہی ہیں۔اداکارہ نرگس فخری نے اس فلم میں روٹین سے ہٹ کر کردار نبھایا ہے ۔جان ابراہم نے فلم میں مرکزی کردار اداکیا ہے جب کہ نرگس فخری ان کے مدمقابل لیڈنگ لیڈی رول میں نظر آئیں گی ۔بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے کہا ہے کہ نئی فلم ’’مدراس کیفے‘‘ میں جان ابراہم کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا، مافیا کی خوفناک کہانی بھی ہے اور سچے وکھرے لوگوں کی وفا کا درس بھی ملتا ہے۔ اس فلم میں مجھے ایک بین الاقوامی سطح کی ورکنگ جرنلسٹ کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.