میرا نے آرٹ فلم ’’ہوٹل‘‘ کا کیمرہ کلوز کروا دیا

اداکارہ میرا نے فلم ’’ہوٹل‘‘ کا کیمرہ کلوز کروا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق رائٹر ڈائریکٹر خالد حسن خان نے آرٹ فلم ’’ہوٹل‘‘ کے مرکزی کردار میں اداکارہ میرا کو ہمایوں گیلانی کے مقابل ہیروئن کاسٹ کیا تھا جس کی عکس بندی کراچی میں کی گئی۔ اس کی دیگر کاسٹ میں طارق جمال ، نیہا انیل، نسرین جان، صادق امین، عبیداللہ زبیر، انیس راجہ شامل ہیں۔ اداکارہ میرا کے مقابل مرکزی کردار ادا کرنیوالے اداکار ہمایوں گیلانی نے کہا کہ یہ ایک سپسنس ، تھرل فلم ہے جس کا کیمرہ کلوز ہوگیا ہے اور ان دنوں پوسٹ پروڈکشن کا کام مکمل کیا جارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ فلم مسک پروڈکشن کے بنیر تلے بنائی گئی ہے جس کے روح رواں سردار نوید اے خان ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ فلم کیرئیر کا آغاز میرا جیسی ورسٹائل اداکارہ کے ساتھ ہورہاہے اور میں اس چیز کو اپنے لیے ایک اعزاز سمجھتا ہوں۔

تبصرے بند ہیں.