مکمل تحفظ کی یقین دہانی پر بھارت گیا ہوں، شکیل صدیقی

ٹیلی ویژن اور تھیٹر کے معروف مزاحیہ اداکار شکیل صدیقی ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں جہاں وہ سونی انٹرٹینمنٹ کی کامیڈی سرکس (سیریز) میں حصہ لے رہے ہیں۔ شکیل صدیقی چند ماہ پہلے بھی اسی سیریز کی ریکارڈنگ کے سلسلے میں بھارت جاچکے ہیں بھارت سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا مجھے اس سیریز میں کام کرنے کی آفر بہت دنوں سے تھی لیکن گزشتہ تلخ تجربات کے بعد میں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، مجھے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ انھیں مکمل تحفط فراہم کیا جائے گا، کامیڈی سیریز کے گزشتہ کئی سیکول میں میں کام کرچکا ہوں جو بے حد مقبول سیریز ہے، بھارتی فنکاروں نے ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کا خیر مقدم کیا ہے بھارتی فنکاروں کی وجہ سے مجھے کبھی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا، وہ بہت اچھے لوگ ہیں۔ انھوں نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان خوش گورا تعلقات کی بات ہورہی ہے، دونوں ممالک کے عوام بھی یہ چاہتے ہیں کہ ہم اپنے تمام اختلافات ختم کرکے ایک اچھے پڑوسی کی طرح زندگی گزاریں، فنکار دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے رہیں ہیں، انھوں نے کہا کہ وہ عید کے دن سے کراچی میں ہونے والے ڈرامے میں حصہ لیں گے میں اس ڈرامے کے ہدایت کار اور مصنف زاہد شاہ کو میں نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے میں عید سے دو روز قبل پاکستان آجاؤں گا امید ہے کہ کراچی میں تھیٹر کی رونقیں بحال کرنے میں ہم سب کی کوششیں کامیاب ہوں گی

تبصرے بند ہیں.