منی لانڈرنگ کیس، جیکولین فرنینڈس گرفتارہونے سے بچ گئیں

200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں نامزد بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو عبوری ضمانت مل گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین فرنینڈس گرفتار ہونے سے بچ گئی ہیں، جیکولین فرنینڈس کو دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت مل گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست عدالت میں زیر التوا رہے گی جبکہ کیس کی اگلی سماعت 22 اکتوبر کو ہوگی۔اداکارہ جیکولین فرنینڈس پر اپنے بوائے فرینڈ چندر شیکھر سکیش سے مہنگے تحائف وصول کرنے کے الزامات ہیں جبکہ چندر شیکھر کروڑوں روپے کے بھتے وصول کرنے کے لیے الزامات میں جیل میں قید ہے۔

تبصرے بند ہیں.