مصطفیٰ قریشی نے ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو شاہکار قرار دے دیا

کراچی: لالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم مولا جٹ میں نوری نتھ کا کردار ادا کرنے والے لیونگ لیجنڈ مصطفیٰ قریشی نے’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو شاہکار قرار دے دیا۔مصطفیٰ قریشی نے 1979 کی ’مولا جٹ‘ میں ویلن نوری نتھ کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی بہترین اداکاری سے لاکھوں دلوں میں گھر کر لیا تھا۔پروڈیوسر عمارہ حکمت اور ڈائریکٹر بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ کے بارے میں حال ہی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مصطفی ٰ قریشی نے کہا کہ ’یہ فلم ایک شاہکار ہے جس نے ماضی کی فلم کو زندہ کر دیا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’فلم سازوں نے اس فلم کو بناکر سلطان راہی، مصطفیٰ قریشی اور تمام کرداروں کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا، چار دہائی گزرنے کے بعد بھی ماضی کی مولاجٹ نہیں بھلائی گئی‘۔خیال رہے کہ فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ 13 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی جس کا شائقین کو بےصبری سے انتظار ہے۔

تبصرے بند ہیں.