ماں بننے سے میرے كيريئر پر كوئی خاص فرق نہيں پڑا، ايشوريہ رائے بچن

ممبئی: سابق مس ورلڈ ايشوريہ رائے بچن کا کہنا ہے کہ ماں بننے سے ان کے كيريئر پر كوئی خاص فرق نہيں پڑا۔ بالی ووڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور بچن خاندان کی بہو ايشوريہ رائے بچن نے کہا ہے کہ ماں بننا سب سے خوبصورت تحفہ ہے، ماں كا رشتہ محبت اور پيار سے بھرپور ہوتا ہے، اس رشتے ميں كچھ ايسے احساسات شامل ہوتے ہيں جس كو آپ كوئی بھی نام نہيں دے سكتے۔ انہوں نے کہا کہ ماں کا رشتہ اپنے اندر ایک روشنی لئے ہوتا ہے،۔ ایشوریارائے بچن کا کہنا تھا وہ جب بھی اپنی بيٹی كے ساتھ ہوتی ہیں تو دن گزرنے كا پتہ نہيں چلتا، اپنی بیٹی كے ساتھ مصروف رہ كر ميں خود كو اور زيادہ توانا محسوس كرتی ہوں، ان کا کہنا تھا کہ ماں بننا ميرے لئے يہ ایک بہت اچھا تجربہ ثابت ہوا ہے لیکن ماں بننے سے میرے كيريئر پر كوئی خاص فرق نہيں پڑا

تبصرے بند ہیں.