ماضی کا بہت اچھا وقت یاد آتاہے،بشریٰ انصاری

کراچی: اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہاہے کہ مجھے اپناماضی وقت بہت یادآتاہے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے بات چیت کے دوران کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ ’آنگن ٹیڑھا‘ففٹی ففٹی‘شوٹائم‘رنگ ترنگ‘کی ریکارڈنگزجب کبھی یادآتی ہیں تومجھے اچھامحسوس ہوتاہے۔ اس وقت کام کرتے ہوئے وقت گزرجاتاتھا مگرمعلوم نہیں ہوتاتھا۔ میری زندگی کے چند اہم دنوں میں اس وقت کاشمارہوتاہے۔ انھوں نے مزیدکہاکہ پاکستان میں فلم انڈسٹری جب اپنے جوبن پرتھی توکام کرنے کے بارے میں سوچاتھا ۔ امیدہے کہ جلددوبارہ فلم بھرپوراندازمیں بحال ہوگی توضرورکام کرونگی۔ ایک سوال کے جواب میں بشری انصاری کاکہنا تھا کہ مجھے گنگنانااچھالگتاہے میڈم کوبہت شوق سے سناکرتی ہوں پاکستان میں میڈم نورجہاں ،مہدی حسن،امانت علی خان،ودیگرنے جوکام کیاہے وہ صدابہارہے جوکبھی مرنہیں سکتاانھوں نے کہاکہ کراچی میں شوبزانڈسٹری دوبارہ بحال ہورہی ہے یہ اچھاعمل ہے۔

تبصرے بند ہیں.